Wednesday, 11 March 2026 | Web Desk
قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پرسٹاربلےبازبابر اعظم نے کچھ دیر کرکٹ سےبریک لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کو قومی ٹیم مینجمنٹ نے آرام کا مشورہ دیاہے جس کی وجہ سے بابراعظم جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئےدستیاب نہیں ہونگے۔ یہی وجہ ہےکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس کو بابرکی جانب سے عدم دستیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کر دیا ہے۔ بابر اعظم پی ایس ایل کو ہدف بناتےہوئےسخت محنت کررہےہیں۔ انہوں نےاپنی پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔
بابراعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کےلیے اوپننگ کریں گے۔