Tuesday, 10 March 2026 | Web Desk
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ یعنی سی سی ڈی کی گزشتہ چندمہینوں کی کارکردگی کوسامنےرکھتےہوئےاسےپنجاب کی پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری اعلامیےکے مطابق جدید فارنزک لیب، تفتیشی مہارتوں، مشینری اور آلات سےلیس کرکے سی سی ڈی کوپاکستان کے جدید ترین ادارے میں بدلا جائےگا۔ اسے مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مانیٹرنگ کے لیے جدیدترین آلات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیےکے مطابق جرائم کےخاتمے اور عوامی پزیرائی کے باعث سی سی ڈی کادائرہ کار بڑھانےکافیصلہ کیاگیا اوراسےسکاٹ لینڈیارڈسمیت دنیاکے پانچ بہترین کرائم کنٹرول اداروں کی طرزپرایک ادارہ بنایاجائےگا، سی سی ڈی میں جدید تحقیقی مرکز بھی قائم کیا جائےگا۔
اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی کا جدیدترین ہیڈکوارٹرزبنانےکی منظوری بھی دے دی ہے۔ہرڈویژن، ضلعے اورتحصیل میں سی سی ڈی آفس،تھانے اور رہائش گاہیں ہوں گی۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سی سی ڈی کےاقدامات سےقتل اورخواتین کےخلاف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی اور ڈکیتیوں میں 77فیصد کمی آگئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنےخواتین پر تیزاب پھینکنے والوں سے نمٹنےکا ٹاسک بھی سی سی ڈی کوسونپ دیا۔