Home / مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی پرٹرمپ کاردعمل

مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی پرٹرمپ کاردعمل

US President Donald Trump orders to stop attacks on Iran power plants

Monday, 09 March 2026 | Web Desk

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمجبتیٰ خامنہ ای کی بطورسپریم لیڈرنامزدگی پر تبصرے سے گریزکرتےہوئےگول مول جواب دیاکہ دیکھتےہیں کیاہوتاہے؟

اسرائیلی اخبارکےمطابق ٹرمپ نے کہاکہ جنگ ختم کرنےکا فیصلہ وہ اسرائیلی وزیراعم نیتن یاہو کےساتھ اتفاق رائےسےکریں گے،انہوں نےکہاکہ اس حوالےسےوہ درست وقت پرفیصلہ کریں گے۔

ادھر،ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹرلنزے گراہم نےکھلم کھلادھمکی دیتےہوئےکہاکہ مجتبیٰ خامنہ ای کاانجام بھی وہی ہوگاجووالد کاہوا۔ یادرہےکہ صدرٹرمپ اس سےپہلےکہہ چکےہیں کہ ایران کےنئےسپریم لیڈرکیلئےان کی یعنی امریکاکی منظوری لازمی ہے۔ امریکی مرضی کےبغیرجوبھی رہبراعظم بنےگاوہ زیادہ دیرنہیں ٹک پائےگا۔

امریکی دھمکیوں پرایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ سپریم لیڈرکاانتخاب ایرانی عوام کاحق ہےاس میں کسی اورکاکوئی لینادینانہیں۔

یہ بھی چیک کریں

South Korean President Lee Jae-myung diplomatic row with Israel over Holocaust comparison remarks

جنوبی کوریانےاسرائیل کی دکھتی رگ چھیڑدی

Web DeskApril 14, 2026 جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نےغزہ میں اسرائیلی بربریت …