Monday, 09 March 2926 | Web Desk
امریکانےایران سے جنگ میں اپنے ساتویں فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی فوجی یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پرحملے میں زخمی ہوااوربعد میں دم توڑ گیا ۔ مرنےوالے امریکی فوجی کی شناخت اس کے رشتے داروں کو اطلاع تک خفیہ رکھی جائےگی۔
اس سےپہلےکویت میں ڈرون حملے میں ہلاک 6 امریکی فوجیوں کی لاشیں امریکا پہنچا دی گئیں۔ امریکی صدرٹرمپ، خاتون اول میلانیاٹرمپ ، نائب صدرجےڈی وینس اوردیگرنےلاشوں کووصول کیا۔

ایک خاتون فرسٹ سارجنٹ سمیت چھ امریکی فوجی کویت کے پورٹ شُعیبہ پرایرانی حملےمیں مارے گئےتھے۔
سٹاف سارجنٹ فرسٹ کلاس نکول امور اپنے شوہر اور دو بچوں کے پاس گھر واپس آنے سے صرف چند دن دور تھیں جب کویت میں ایک کمانڈ سینٹر پر ڈرون حملے میں وہ اور امریکی فوج کے پانچ دیگر اہلکار ہلاک ہوگئے۔
آرمی ریزرو کے چیف اور امریکی آرمی ریزرو کمانڈ کے کمانڈنگ جنرل لیفٹیننٹ جنرل رابرٹ ہارٹرنےایک بیان میں کہا ہم اپنےہیروزکو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کے دفاع کے لیے بے خوفی اور بے لوثی کے ساتھ خدمات انجام دیں۔ ان کی قربانی اوران کےخاندانوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔