Home / اس تصویرکودیکھ کردل دہل گئے

اس تصویرکودیکھ کردل دہل گئے

Row of 160 graves of young schoolgirls martyred in US airstrike on elementary school in Minab, Iran

Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک سکول پرامریکی فضائی حملےمیں شہید ہونے والی 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی حملے میں شہید ہونے والی اسکول کی 160 طالبات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عباس عراقچی نے لکھا یہ وہ ریسکیو ہے جس کا ٹرمپ نے ایرانی عوام سے وعدہ کیا تھا۔

عباس عراقچی نے لکھا کہ غزہ سے میباب تک، معصوم جانوں کاسفاکی سے قتل کیاگیا۔

شہید 160 کمسن طالبات کو میناب میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو مشترکہ طور پر حملے کیے تھے جنہیں امریکی صدر نے EPIC FURY کا نام دیا تھا، ان ہی حملوں کے دوران ایران کے شہر میناب میں ایلمینٹری اسکول کی طالبات امریکی حملے میں شہید ہوئی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

US fighter jet crash in Kuwait

کویت میں امریکی لڑاکاطیارہ گرکرتباہ

Monday, 02 March 2026 | Web Desk کویت میں امریکی لڑاکا طیارہ گرکر تباہ۔ پائلٹ …