Home / ایران امریکاجنگ ۔ تازہ ترین نیوزاپ ڈیٹس

ایران امریکاجنگ ۔ تازہ ترین نیوزاپ ڈیٹس

War on Iran: Latest news updates

Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk

ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو امریکی برّی فوج ایران میں تعینات کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فوری طور پر زمینی فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم اسے خارج از امکان بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف حملوں کی “بڑی لہر” ابھی آنا باقی ہے جو وسیع اہداف کو نشانہ بنائے گی۔

خامنہ ای کو نشانہ بنانے کیلئے ٹریفک کیمرے ہیک

برطانوی اخبار Financial Times کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر Ali Khamenei کو نشانہ بنانے کیلئے انتہائی باریک بینی سے انٹیلی جنس کارروائی کی۔ تہران کی پاستور اسٹریٹ پر ٹریفک کیمروں کو ہیک کر کے نقل و حرکت پر نظر رکھی گئی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ حملے کے وقت موبائل ٹاورز جزوی طور پر غیر فعال ہو گئے تھے۔

ایران جنگ: 6 امریکی فوجی ہلاک

US Central Command نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں اب تک 6 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سعودی تنصیبات پر حملے کی تردید

ایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے واضح کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر کوئی حملہ نہیں کیا۔

آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کی دھمکی

آبنائے ہرمز کے قریب 11 ایرانی جہاز تباہ کرنے کے امریکی دعوے کے بعد Islamic Revolutionary Guard Corps نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل بند ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی جہاز نے گزرنے کی کوشش کی تو اسے تباہ کر دیا جائے گا۔

خلیج عمان میں ایرانی نیوی تباہ: سینٹکام کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج عمان میں موجود تمام ایرانی نیوی جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ سینٹکام کے مطابق دو روز قبل ایرانی جہازوں کی تعداد 11 تھی جو اب صفر رہ گئی ہے۔

ایران طویل جنگ کیلئے تیار: لاریجانی

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ Ali Larijani نے کہا ہے کہ جنگ ایران نے شروع نہیں کی، تاہم اب ملک طویل جنگ کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

قطر کا ایران پر سنگین الزام

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران نے دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سمیت شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ قطر نے خبردار کیا کہ ایران کو اس جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قطر نے ایرانی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ

قطر کی وزارت دفاع کے مطابق فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران کے دو سوخوئی SU-24 جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ طیارے قطری حدود کی جانب بڑھ رہے تھے۔

سعودی عرب کی وضاحت

واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سعودی عرب نے ایران پر حملوں کیلئے امریکی صدر ٹرمپ پر دباؤ ڈالا۔ بیان میں کہا گیا کہ مملکت ہمیشہ سفارتی حل کی حامی رہی ہے۔

چین کی ایران کو حمایت کی یقین دہانی

چینی وزیر خارجہ Wang Yi نے ایرانی ہم منصب Abbas Araghchi سے گفتگو میں ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

امریکا کا مشن: ایران کی میزائل صلاحیت تباہ کرنا

امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio نے کہا ہے کہ امریکا کا واضح مشن ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے تاکہ وہ خطے اور دنیا کیلئے خطرہ نہ بن سکے۔

یہ بھی چیک کریں

New York Times report on Khamnaei's killing

خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ نیویارک ٹائمزکی چشم کشارپورٹ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ کیسےاسرائیلی بمباری …