Saturday, 14 February 2026 | Web Desk
انڈونیشیا نےاپنی فضائیہ کی استعدادکاربڑھانےکیلئےپاک فضائیہ سےاستفادہ کرنےمیں گہری دلچسپی ظاہرکردی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھونےانڈونیشیاکےسرکاری دورےکےدوران صدر پربوو سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں صدرپربوونےانڈونیشیئن فضائیہ کےجدید تربیتی نظام اوردفاعی صلاحیت بڑھانےکیلئےپاک فضائیہ کےساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف نے انڈونیشین وزیردفاع اورعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ انڈونیشین ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کو سراہا اور ائیرچیف ظہیراحمدبابرسدھوکو انڈونیشین فضائیہ کا اعلیٰ ترین اعزازمیڈل آف آنردیا گیا۔