Home / ملتان سلطانز2ارب45 کروڑمیں فروخت

ملتان سلطانز2ارب45 کروڑمیں فروخت

Multan Sultans auction

Tuesday, 10 February 2026 | Web Desk

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانزکونیامالک مل گیا ۔ ولی ٹیکنالوجیزنے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیےملتان سلطانزکےمالکانہ حقوق حاصل کرلئے۔دوارب 45کروڑکےساتھ ملتان سلطانزپی ایس ایل کی سب سےمہنگی فرنچائزبن گئی ۔۔

ملتان سلطانزکی نیلامی سوموارکی شام ایکسپوسینٹرلاہورمیں ہوئی ۔ بڈنگ میں ملک کی 5بڑی کمپنیوں نےحصہ لیااورخوب مقابلہ کیا ۔ ٹیم کی بیس پرائس 182کروڑروپےرکھی گئی ۔۔

تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی شریک ہوئے ۔ انہوں نےگھنٹہ بجاکربولی کاآغازکیا ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ان کےہمراہ تھے ۔

پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔تقریب کےمیزبان فخرعالم نےانہیں سٹیج پربلایا ۔ ظہیرعباس نےملک میں کرکٹ کی ترقی پرخوشی کااظہارکیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سےانکارکیا تھا جس کے بعد پی سی بی نےفرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا ۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan women suffer 4th straight World Cup defeat

آئی سی سی ویمنزٹی20 ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم کومسلسل چوتھی شکست

Wednesday, 24 June 2026 | Web Desk آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ …