Saturday, 24 January 2026 | Web Desk
امریکی صدرٹرمپ کی سربراہی میں غزہ بورڈآف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیاگیا۔ سوئٹزرلینڈ کےشہرڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت دیگر ملکوں نےدستخط کیے۔ چارٹرمکمل طورپرنافذالعمل ہوگیا۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےامریکی صدرنےغزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کاشکریہ اداکیا۔ کہا،بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔
کون کون سےملک غزہ بورڈکاحصہ؟
عرب میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان سمیت 19 ملک شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔ پاکستان کےعلاوہ قطر، سعودی عرب، ترکیے، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نےغزہ بورڈ میں شمولیت اختیارکی ہے۔
ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی غزہ بورڈ آف پیس کاحصہ بننےکااعلان کرچکےہیں۔
اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کااشارہ
روسی صدر پیوٹن بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیارکرچکےہیں ۔ ڈیووس میں خطاب کرتےہوئےانہوں نےصدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کیااورکہا ایک ارب ڈالر دینےکو تیار ہیں،عالمی استحکام کی ہرکوشش میں روس نےہمیشہ تعاون کیا ہے۔