Home / پاک افغان جنگ بندی ختم ہوگئی ، ترجمان دفترخارجہ

پاک افغان جنگ بندی ختم ہوگئی ، ترجمان دفترخارجہ

Ceasefire no longer exists, FO spokesperson

Friday, 19 December 2025 | Web Desk

ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نےکہاہےکہ افغان طالبان نےجنگ بندی معاہدےکی پاسداری نہیں کی افغانستان سےپاکستان کےاندرحملےجاری مسلسل جاری ہیں،اس لئےاب دونوں ملکوں کےدرمیان جنگ بندی ختم سمجھی جائے۔

دفترخارجہ کی ہفتہ واربریفنگ میں ان کاکہناتھا، افغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی خطے کے امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی واضح تائید کرتی ہے۔

طاہراندرابی نے کہاافغانستان میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، دہشتگردوں کوافغان سرزمین پرمعاونت ملنے کے قابلِ اعتماد شواہد ہیں، پاکستان کو دہشتگردعناصر کی حمایت سےمتعلق انسانی اوردیگر انٹیلیجنس معلومات حاصل ہیں، دہشتگردوں کی تعداد، نام اورمالی معاونت سے متعلق معتبر رپورٹس موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نےمزیدکہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی چینلز فعال ہیں، دونوں ممالک کے سفیر اپنے اپنے دارالحکومتوں میں موجود ہیں، دوطرفہ معاملات سفارتی ذرائع سے زیرِ بحث آتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا،ایران میں ہونے والی علاقائی میٹنگ میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی پر بات ہوئی، اجلاس میں ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروہوں کامعاملہ وسیع تناظر میں زیرِ بحث آیا، تہران میں ہمسایہ ممالک کےخصوصی نمائندوں کا اجلاس علاقائی میکنزم کاحصہ تھا،علاقائی میکنزم اتفاقِ رائے اور مشاورت کےلیےاہم ہیں۔

بیرون ملک پاکستانی بھکاری دردسربن گئے

ترجمان طاہراندرابی کاکہناتھا،بین الاقوامی استحکام فورس کےحوالے سےبعض عالمی دارالحکومتوں میں مشاورت جاری ہے مگر پاکستان کواس معاملےپرکسی مخصوص درخواست سےآگاہ نہیں کیا گیا۔ اس فورس سےمتعلق پاکستان نےتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …