Home / جرمنی اسرائیل کواربوں ڈالرکامیزائل سسٹم دےگا

جرمنی اسرائیل کواربوں ڈالرکامیزائل سسٹم دےگا

German Israel defence agreement

Thursday, 18 December 2025 | Web Desk

جرمنی اسرائیل کوجدیدترین میزائل سسٹم مہیاکرےگا۔ اس مقصدکیلئےجرمنی نےدونوں ملکوں کےدرمیان 3.1 ارب ڈالر کے میزائل سسٹم کے معاہدے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

جرمن پارلیمنٹ نے اسرائیل سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایرو تھری (Arrow 3) میزائل دفاعی نظام کی خریداری کےمعاہدے میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق یہ نیا معاہدہ تقریباً دو سال قبل اسرائیل اور جرمنی کے درمیان طے پانے والے ابتدائی معاہدے کا تسلسل ہے، جس کی مالیت تقریباً 3 ارب 50 کروڑ ڈالر تھی۔ اب نئے معاہدے کے بعد ڈیل کی مجموعی مالیت تقریباً 6 ارب 50 کروڑڈالر ہو گئی ہے۔ اس معاہدےکواسرائیل کی تاریخ کا سب سے بڑادفاعی برآمدی معاہدہ قراردیاجارہاہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ایرو تھری میزائل نظام کا یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

مسلمان خاتون کی بےحرمتی ، بہارکےوزیراعلیٰ پرمقدمہ درج

قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ جرمنی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک میں امریکا کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے۔ جرمن حکومت نے 17 نومبر کو اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ جرمن حکومت کا کہنا تھاپابندی اٹھانےکافیصلہ غزہ میں مستحکم جنگ بندی اور خطے میں حالیہ سفارتی پیش رفت کے بعد کیا گیا۔

یہ بھی چیک کریں

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی …