Home / ایران میں شدیدخشک سالی، تہران اورمشہدمیں پانی نایاب

ایران میں شدیدخشک سالی، تہران اورمشہدمیں پانی نایاب

water shortage in Iran

Monday, 10 November 2025 | Web Desk

ایران میں شدید خشک سالی کے باعث دار الحکومت تہران کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت نےشہریوں کوشدیدپریشانی میں مبتلاکردیا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں پانی کا ذخیرہ 3 فیصد سے بھی نیچے آگیا۔ مشہد میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ شہر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ اب 3 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے،پانی کا انتظام کرنا اب ایک ضرورت بن گئی ہے۔

گزشتہ دنوں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا تھا کہ ’اگر بارش نہ ہوئی تو اگلے ماہ تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنی پڑے گی،اگر خشک سالی جاری رہی تو ہم پانی سے محروم ہو جائیں گے اور شہر کو خالی کرانا پڑے گا‘۔

صدرٹرمپ کےسامنےایک شخص بیہوش ہوگیا

انہوں نے پانی اور توانائی کے وسائل کے بہتر انتظام اور تحفظ کی فوری ضرورت پر زوردیااور موجودہ صورتحال کو ’انتہائی تشویشناک‘قراردیا۔

یہ بھی چیک کریں

New York Times report on Khamnaei's killing

خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ نیویارک ٹائمزکی چشم کشارپورٹ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ کیسےاسرائیلی بمباری …