Home / افغانستان سےڈیل ہوگی یاکھلی جنگ: خواجہ آصف

افغانستان سےڈیل ہوگی یاکھلی جنگ: خواجہ آصف

Khawaja Asif, defence minister

Sunday, 26 October 2025 | Web Desk

وزیردفاع خواجہ آصف کہتےہیں افغان طالبان رجیم کے ساتھ معاملات اگر مذاکرات کےذریعےحل نہ ہوئےتوپھران کےساتھ کھلی جنگ ہوگی ۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پاکستان نے بھارت کو شکست دی تو پھر مودی حکومت نے افغانستان کے ساتھ ملکر پاکستان کیخلاف پراکسی جنگ شروع کردی جبکہ ہم نے افغان مہاجرین کی چالیس سال مہمان نوازی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر پانچ روز سے کوئی واقعہ نہیں ہوا، جوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں بالکل محفوظ ہیں۔

افغانستان کودہشت گردی ختم کرناہوگی

خواجہ آصف کاکہناتھاافغانستان کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کو دیکھیں گے اگر وہ قابل قبول ہوئیں تو ٹھیک معاہدہ ہوگا ورنہ پھر اُن کے ساتھ کھلی جنگ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …