Home / سکیورٹی فورسزکےآپریشن میں35خارجی دہشت گردہلاک

سکیورٹی فورسزکےآپریشن میں35خارجی دہشت گردہلاک

Pak army kill 35 terrorists

Saturday, 13 September 2025 | Web Desk

خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں بھارتی اسپانسرڈ 35 فتنۃ الخوارج دہشت گرد ہلاک جب کہ 12 جوانوں نے شہادت کارتبہ پایا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق 10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے پراکسی نیٹ ورک فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈکارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں آپریشن کیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعدبھارتی سپانسرڈ 22 خوارج ہلاک کر دیے۔

دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی گئی، جہاں مزید 13 دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک سرزمین کے 12 بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہو گئے ۔

اجیت دوول اورامیت شاآپریشن سندورکےماسٹرمائنڈ

افغان سرزمین کےاستعمال پراظہارتشویش

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان دہشت گرد کارروائیوں میں افغان شہری براہِ راست ملوث تھے اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا بدستور تشویشناک معاملہ ہے۔ پاکستان عبوری افغان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اورگولہ بارودبرآمدہوااوروہ دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …