Home / پاکستان میں گیس مزیدمہنگی

پاکستان میں گیس مزیدمہنگی

sui gas more expansive in Pakistan

تاریخ: جولائی 13، 2025| نیوزمیکرزویب ڈیسک

اگرچہ بیشتر میڈیا ادارے یہ خبر دے رہے ہیں کہ *گھریلو صارفین کیلئے گیس کے نرخ تبدیل نہیں ہوئے، لیکن *ڈان نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق گیس ٹیرف میں ہونےوالیدو اہم تبدیلیاں لاکھوں صارفین کے بل بڑھا دیں گی — یہاں تک کہ زیرو گیس استعمال پر بھی۔

نیابل کم از کم کتنا؟

حکومت نے خاموشی سے پرانا کم از کم ماہانہ بل (107 روپے) ختم کر دیا ہے۔ اب یہ کم از کم بل ہر کیٹیگری کے پہلے ٹیرف سلیب سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

  • محفوظ صارفین (Protected) کیلئے نیا کم از کم بل: 181 روپے
  • غیر محفوظ صارفین (Unprotected) کیلئے: 452 روپے (پہلے 177 روپے)

یہ بل اب خودکار طور پر ٹیرف میں اضافے کے ساتھ بڑھے گا۔

فکسڈچارجزمیں اضافہ

گیس کے ماہانہ مقررہ چارجز (چاہے گیس استعمال نہ بھی ہو) بھی بڑھا دیے گئے ہیں:

  • محفوظ صارفین کیلئے: 400 → 600 روپے (50٪ اضافہ)
  • غیر محفوظ صارفین کیلئے: 1,000 → 1,500 روپے

کم از کم ماہانہ بل میں واضح اضافہ:

  • محفوظ صارفین کیلئے: 645 → 968 روپے (50٪ اضافہ)
  • غیر محفوظ صارفین کیلئے: 1,436 → 2,350 روپے (تقریباً 900 روپے اضافہ)

یہ تمام اضافے بغیر کسی گیس استعمال کے لاگو ہوں گے۔

صارفین پر اثر:

موجودہ اعداد و شمار کے مطابق 66٪ گھریلو صارفین پہلے دو سلیبز میں آتے ہیں — وہی سلیبز جن پر سب سے زیادہ بوجھ پڑے گا۔

دوسویونٹ بجلی استعمال کرنےوالوں کیلئےبڑی خبر

افراطِ زر پر اثر

ماہرین کے مطابق، اگر پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (PBS) نے ان تبدیلیوں کو درست طریقے سے افراطِ زر (مہنگائی) میں نہ دکھایا، تو کم آمدنی والے طبقے پر حقیقی بوجھ نظر انداز ہو جائے گا، کیونکہ ان ہی سلیبز کا وزن قومی پرائس انڈیکس (CPI) میں زیادہ ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Nvidia market value

اینویڈیا5کھرب ڈالرکی حدعبورکرگئی

Sunday, 08 February 2026 | Web Desk اےآئی چپس بنانےوالی امریکن ٹیک جائنٹ اینویڈیا 5 …