Home / ایران کاسیکڑوں میزائلوں سےاسرائیل پرحملہ، تل ابیب دھماکوں سےگونج اٹھا،4اسرائیلی ہلاک، عمارتیں تباہ

ایران کاسیکڑوں میزائلوں سےاسرائیل پرحملہ، تل ابیب دھماکوں سےگونج اٹھا،4اسرائیلی ہلاک، عمارتیں تباہ

Israel under Iran missile attack

تاریخ: 13اور14جون کی درمیانی رات

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران کابھرپورجوابی وار۔ اسرائیل پرسیکڑوں ہائپرسونک میزائلوں سےحملہ ۔۔ دارالحکومت تل ابیب خوفناک دھماکوں سےگونج اٹھا ۔ شہری بنکرزمیں چھپ گئے ۔۔ شہرپردھویں اورخوف وہراس کےبادل چھاگئے ۔۔

ایرانی میڈیاکےمطابق ایران نےاسرائیل پرجوابی حملےکاآغازکردیاہے ۔ ایرانی کی طرف سےکی گئی کارروائی کووعدہ صادق تھری کانام دیاگیاہے ۔ ایرانی حملےمیں تل ابیب میں اسرائیلی فوج کی مرکزی عمارت کونشانہ بنایاگیا۔ حملہ جس وقت کیاگیا، اس وقت اس فوجی عمارت میں اعلیٰ سطح اجلاس ہورہاتھا ۔ اطلاعات کےمطابق حملےمیں یہ اسرائیلی فوجی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ۔

ایرانی سرکاری میڈیاکےمطابق، ایرانی ایئرڈیفنس سسٹم نےحملےکیلئےآنےوالےدواسرائیلی ایف سولہ طیاروں کومارگرایا،جبکہ ایک طیارےکی خاتون پائلٹ کوگرفتاربھی کیاگیاہے ۔

اسرائیلی میڈیاکےمطابق ایران نےحملوں میں بیلسٹک میزائلوں کااستعمال کیا ۔ حملوں میں 4اسرائیلی شہریوں کےہلاک اوردرجنوں کےزخمی ہونےکی اطلاعات ہیں ۔

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کاکہناہےحملےکےبعداسرائیل کوبھاگنےنہیں دیں گے،اسرائیل کاکوئی علاقہ صیہونیوں کیلئےمحفوظ نہیں رہےگا ۔شہداکاخون رائیگاں نہیں جانےدیاجائےگا۔

ایرانی حملےکاآغازہوتےہی پورےتل ابیب میں سائرن بجنےلگےاورشہریوں کوبنکرزمیں چھپ جانےکاحکم دیاگیا ۔۔ ایران کاکہناہےمعصوم ایرانی شہریوں کوشہیدکرنےکی بھاری قیمت چکاناہوگی ۔۔

ایرانی حملےکےبعدایران میں ہزاروں شہری سڑکوں پرنکل آئےاورجشن منایا ۔۔

صدرٹرمپ کامحمدبن سلمان کوفون

عالمی میڈیاکےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےسعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کوفون کرکےصورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

روسی صدرپیوٹن کےرابطے

روس کےصدرولادیمیرپیوٹن کاایرانی صدراوراسرائیلی وزیراعظم کوٹیلی فون ۔ کشیدگی میں کمی کیلئےثالث کاکرداراداکرنےکی پیشکش ۔۔

سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرسلامتی کاہنگامی اجلاس ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخارنےخطاب کرتےہوئےایران پراسرائیلی حملےکی شدیدمذمت کی ۔ کہااسرائیلی جارحیت نےخطےکوبڑی جنگ کےخطرےسےدوچارکردیا۔ کسی کوخطےکاامن تباہ کرنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کاراستہ روکے۔سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا۔

ایرانی مندوب کاسلامتی کونسل سےخطاب

اسرائیل ریاستی دہشت گردی کررہاہے۔ ایرانی کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی ۔ اسرائیل مسلسل جنیواکنونشن اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے۔

ایران پرمزیدحملوں کااعلان

اسرائیل کاایران کےخلاف حملوں کی شدت بڑھانےکااعلان۔ اسرائیلی فوج کاکہناہےایران کےساتھ طویل جنگ کیلئےتیارہیں ۔ نیتن یاہونےکہاکچھ مزیدآنےوالاہے۔ ایران کوپتابھی نہیں چلےگاکہ انہیں کس چیزسےہٹ کیاگیا۔۔

تل ابیب میں تباہی کےمناظر

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …