Home / اسرائیل کوبھیانک سزادینےکااعلان

اسرائیل کوبھیانک سزادینےکااعلان

Irani Supreme leader reaction on Israeli attack

ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کااسرائیل کوسخت سزادینےکااعلان۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایکس پر بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر شیطانی اور خون آلود ہاتھوں سے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا ۔

علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل سزا کے لیے تیار رہے، ایران کی مسلح افواج دشمن کے اس حملے کا جواب دیں گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیاہے۔ اسرائیلی حکام کےمطابق ایران کےساتھ جنگ دوہفتےتک جاری رہ سکتی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …