Home / آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی فیلڈمارشل کےعہدےپرترقی

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی فیلڈمارشل کےعہدےپرترقی

Army Chief Gen Asim Munir promoted Field Marshal

مانیٹرنگ ڈیسک: آپریشن بنیان المرصوص میں شاندارکامیابی پرآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکوفیلڈمارشل کےعہدےپرترقی دےدی گئی ۔

فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونےوالےوفاقی کابینہ کےاجلاس میں کیاگیا ۔ وزیراعظم نےصدرمملکت سےملاقات کرکےانہیں فیصلےکےحوالےسےاعتمادمیں لیا۔

اس کےعلاوہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھوکی مدت ملازمت مکمل ہونےپران کی خدمات کوجاری رکھنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

آپریشن بنیان مرصوص میں خدمات سرانجام دینےوالوں کوقومی اعزازت دئیےجائیں گے۔

فیلڈمارشل عاصم منیرنےکہایہ اعزازقوم کےنام کرتاہوں ، اللہ کاشکرگزارہوں ، یہ وہ اعزازہےجسےنبھانےکیلئےلاکھوں عاصم بھی قربان ہیں ۔ قومی اورتمام شہیدااورغازی ان کےمحسن ہیں۔

جنرل سیدعاصم منیرپاکستان کی تاریخ میں دوسرےفیلڈمارشل ہیں ۔ اس سےپہلےایوب خان کوفیلڈمارشل کاعہدہ ملاتھا۔

فیلڈمارشل کیاہوتاہے؟

فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے۔ جنر سےبھی اوپریہ عہدہ اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اُن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔

جنرل عاصم منیرسےپہلے ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959 میں یہ عہدہ دیا گیا۔

فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔ اس عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے۔

فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینیئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …