Home / عشق کی راہ کامسافرمنزل پرپہنچ گیا

عشق کی راہ کامسافرمنزل پرپہنچ گیا

Belgium man arrives for Hajj on bicycle

تاریخ: 20مئی 2025 | نیوزمیکرزویب ڈیسک

عشق کی راہوں کےمسافررکاوٹوں کونہیں منزل کودھیان میں رکھتےہیں۔ بیلجیئم کانوجوان نوجوان سائیکل پر حج کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا۔

رمضان کے بابرکت مہینے میں جب لوگ عبادات میں مصروف تھےتوبیلجیئم کے 26 سالہ انس الرزقی نے ایک منفرد اور عظیم سفرکی شروعات کی۔

سائیکل پر مکہ مکرمہ کا 4500 کلومیٹر طویل سفر ادائیگی حج کےلیےکیا، انس آسٹریا، اٹلی، بوسنیا اور دیگرملکوں سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے۔

انس الرزقی نے بتایا کہ میں نے یہ سفر رمضان المبارک میں روزے کی حالت میں شروع کیا اور روزانہ تقریباً 100 کلو میٹر سائیکل چلائی۔

انس کاکہناتھایہ ایک خواب ہے، ایک نعمت ہے، سفر کے دوران میں نے مساجد میں رات بسر کی, یہ سفر آسان نہیں تھا لیکن ایمان، جذبے اور صبر کے ساتھ ہر مشکل آسان ہوتی چلی گئی۔

سعودی عرب پہنچےپرحلّت عمار بارڈر پر ان کا پھولوں اور عربی قہوے سے استقبال کیا گیا، وہ حج پرمٹ کا بیج پہن کر بارڈر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دستاویزات مکمل کرتے نظر آئے۔

اس سےپہلےاسپین سے گھوڑوں پر سوار 3 عازمین حج 8 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کرکے سعودی عرب پہنچے، تینوں عازمین نےتقریباً8 ماہ قبل سفرشروع کیاتھا۔

تینوں ہسپانوی مسلمان عبدالقادر ، عبداللہ اور طارق اسلام قبول کرنے کے 35 سال بعد اپنی دیرینہ خواہش پوری کررہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …