ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص’ میں دشمن پر ہیبت طاری کرنے اورمنہ توڑجواب دینے کیلئے فتح ون میزائل کا استعمال کیا۔
پاکستانی فوج نےنماز فجر کےفوری بعددشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کاآغازکرتے ہوئے فتح ون میزائل فائر کیے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج کوملیامیٹ کردیا۔
پاکستان فوج کی جانب سے فتح ون میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر نعرے پرمیزائل فائر کیا جارہا ہے۔
فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام
پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کے نام کردی۔
فتح ون میزائل پرلپٹےسیاہ رنگ کے بینر پر شہید ہونے والے 7 بچوں کے نام درج تھے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے اور نا بھولے گا۔
فتح ون میزائل کی خصوصیات
بھارت پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اورہدف کوانتہائی مہارت سےنشانہ بنانےکی صلاحیت شامل ہے۔
زمین سے زمین پر مارکرنے والا یہ میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس سسٹم میں ایک وقت میں 8 میزائل شامل ہوتے ہیں اور ان کو کہیں بھی باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی
خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔
بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔
آپریشن بنیان المرصوص
بھارت کےبازنہ آنےاورمسلسل اشتعال انگیزاقدامات کےبعدآج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردئیےجبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔