مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کا بھرپورجوابی وار ۔۔ بھارت کا جدید دفاعی نظام ایس 400 تباہ کردیا۔پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے ایس 400 کو نشانہ بنایا۔ایس 400 دفاعی نظام کی مالیت 1.5 ارب ڈالر ہے ۔پاکستان نےبھارت کےخلاف اس آپریشن کانام بنیان مرصوص رکھاگیاہے ۔ بنیان مرصوص کامطلب ہےآہنی دیوار۔ لفظ بنیان مرصوص قرآن پاک کی سورہ صف سےلیاگیاہے۔
اس کےعلاوہ پاکستانی میزائلوں نے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کےجی ٹاپ کو تباہ کر ڈالا۔ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ بھی ملیا میٹ کردی۔ اُڑی کے سپلائی ڈپو اور بیاس میں براہموس اسٹوریج سائٹ کو اڑا دیا۔آدم پور ایئرفیلڈ بھی ہوامیں اڑادی۔بھارت کی سورت گڑھ ایئرفیلڈ بھی نہ بچی ۔۔ بھارت کی بٹھنڈہ ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا۔
پاکستان نے بھارتی اہداف کو فتح ون میزائل سے بھی نشانہ بنایا۔اس حملےکوبھارتی حملوں میں شہیدہونےوالےبچوں کےنام کیاگیا۔ ان بچوں کےنام فائرکئےگئےمیزائل پرلپٹےایک کالےکپڑےپردرج تھے۔
بھارتی وزیر اعظم کی آفیشل ویب سائٹ بھی ہیک کر لی گئی ۔بھارت کا ملٹری سیٹلائٹ جیم کر دیا گیا ۔بھارت کا ملٹری سیٹلائٹ ناکارہ کر دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے۔۔ بھارت میں مزید مقامات پر حملے جاری ہیں۔ پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کرنے والی تمام بھارتی بیسز پاکستان کے نشانے پر ہیں۔ بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری اور براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا۔بھارتی اہداف پر میزائل داغے جانے کی ویڈیو ز بھی منظر عام پر آگئیں۔