Home / بھارت کابزدلانہ وار،پاکستان کادندان شکن جواب، 5بھارتی طیارےاوربرگیڈہیڈکوارٹرتباہ

بھارت کابزدلانہ وار،پاکستان کادندان شکن جواب، 5بھارتی طیارےاوربرگیڈہیڈکوارٹرتباہ

India attacks Pakistan

ویب ڈیسک: گزشتہ رات تقریباً 1:30 بجے (پاکستانی وقت) بھارت نے ایک نئی جنگی حکمت عملی کے تحت اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے چھ مختلف علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں 8 پاکستانی شہری شہید جبکہ 35 زخمی ہوئے — جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق، دشمن نے رات کی تاریکی میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ احمد پور شرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد اور مریدکے میں تین مساجد پر حملے کیے گئے جن سے عبادت گاہوں کو شدید نقصان پہنچا۔

بھارت کو منہ توڑ جواب

جواباً پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5طیارےجن میں2 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو-30 شامل ہیں — مار گرائے، جبکہ برنالہ سیکٹر میں ایک ڈرون بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا۔پاک فضائیہ کےتمام طیارےمکمل محفوظ ہیں۔

سی این این نے بھی سری نگر کے قریب ایک بڑے دھماکے کی اطلاع دی، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے ہوا۔

مساجد کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل

بہاولپور میں مسجد سبحان پر چار میزائل داغے گئے، جس سے ایک بچی سمیت چار افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کوٹلی میں مسجد عباس پر حملے میں دو نوجوان شہید ہوئے۔

ایل او سی پر دشمن پسپا

جوابی کارروائی میں لائن آف کنٹرول پر دشمن کی "جولی پوسٹ” سمیت درجنوں بھارتی چوکیاں خالی کر دی گئیں۔ پیر کانٹی اور بڈوری سیکٹرز میں بھارتی فوجی ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

پاک فضائیہ کی مکمل تیاری

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، دشمن کے طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پاک فضائیہ مکمل الرٹ ہے اور کسی بھی جارحیت کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

لاہور کی فضائی حدود بند، احتیاطی تدابیر جاری

صورتحال کے پیش نظر لاہور کی فضائی حدود 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہے، اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …