Home / قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

National Security Comittee meeting

ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں جاری، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت شریک۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، بشمول وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود ہیں۔ علاوہ ازیں، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وزیراعظم آزاد کشمیر، اور چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے صوبے کی نمائندگی کی۔ دوسری جانب، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 16 اراکین پارلیمنٹ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں 4 اراکین، اور جے یو آئی (ف) کے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں وفد بھی اجلاس میں موجود۔ ذرائع کے مطابق، بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بھی مدعو کیا گیا تھا، تاہم وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس کے دوران ڈی جی آئی بی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی، جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور دیگرپارلیمانی رہنما اظہارِخیال کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر اسنائپرز بھی تعینات ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …