Home / ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں خفیہ رابطوں کاانکشاف

ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں خفیہ رابطوں کاانکشاف

PPP and PMLN back door contacts

ویب ڈیسک ۔۔ ایک خبرکےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن نےپیپلزپارٹی کےحوالےسےاپنےروئیےمیں لچک پیداکی ہےجس کےبعددونوں جماعتوں میں پس پردہ رابطوں کاانکشاف ہواہے۔

پیپلزپارٹی کےذرائع کےمطابق اگردونوں جماعتیں ایک بارپھرپی ڈی ایم کےپلیٹ فارم پراکٹھی ہوجاتی ہیں توسب سےپہلےحکومت کےخلاف پنجاب اوراس کےبعدوفاق میں تحریک عدم اعتمادلائی جائےگی۔ اسی ذریعےکےمطابق ان ہاؤس تبدیلی کے لیے حکومتی اتحادی بھی تیار ہیں۔

پیپلزپارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کے 25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی میں جبکہ پنجاب میں 31 ارکان اسمبلی ساتھ دیں گے۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے ن لیگ نےمشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کی پیشکش پر وقت مانگ لیاہے۔ ایک خبرکےمطابق پیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتمادکی تجویزپرپی ڈی ایم اجلاس میں بھی غورکیاجائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …