Home / نوازشریف تبدیلی پربرس پڑے

نوازشریف تبدیلی پربرس پڑے

Nawaz Sharif address MPAs

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نوازشریف نےپاکستانی سیاست اورمعاشرےمیں کرپشن، معاشی تباہی،مہنگائی اوربدتمیزی کو”تبدیلی” کی سوغاتیں قراردیااورکہاتبدیلی کےنام پرمعیشت اوراقدارکوتباہ کردیاگیا۔

نواز شریف نےان خیالات کااظہارساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی اوربہاولنگرڈویژن کے ایم پی ایز سےملاقات کےدوران کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی ان کےساتھ موجودتھیں۔

نواز شریف نےکہاآئی ایم ایف کوخداحافظ کہہ دیاتھا لیکن بدقسمتی سےترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا اور بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔

مسلم لیگ ن کےصدرنےکہاپاکستان ڈیفالٹ کےدہانے سے واپس آیا ہے، شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیااور پالیسیوں کے تسلسل سےملکی معیشت دوبارہ سےٹریک پرآگئی۔

نواز شریف کا کہنا تھاکرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں ہیں، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے جو وعدے کیے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سےعوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں نے عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا ہے، قیادت اور جماعت کا شکریہ جس نے مجھے یہ ذمہ داری دی۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …