Home / اگلےعام انتخابات : راناثنااللہ کی اہم پیشنگوئی

اگلےعام انتخابات : راناثنااللہ کی اہم پیشنگوئی

PML-N leader Rana Sanaullah

ٹی وی رپورٹ ۔۔ گزشتہ عام انتخابات کی طرح 2023میں بھی دھاندلی کرنےکی کوشش کی گئی توہرحلقےمیں لڑائی ہوگی ، سینئررہنمامسلم لیگ ن راناثنااللہ نےخبردارکردیا۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں اینکرکےسوالات کاجواب دیتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ ن لیگ کو دھاندلی سےہروانےکی کوشش کی گئی حالات قابوسےباہرہوجائیں گے۔ تحریک بھی چل سکتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ سازشوں کےباوجودپارٹی ورکرکاخیال ہےکہ ہمیں ووٹ کوعزت دینےاورسویلین بالادستی کےاصول پرکھڑےرہناچاہیے۔

مریم نوازکی عوام میں مقبولیت ہےہی اس لئےکہ وہ نوازشریف کےبیانئےکوبہت کھل کربیان کرتی ہیں ۔ جولوگ خاموش رہنےکی بات کرتےہیں اورصرف الیکشن لڑنےمیں دلچسپی رکھتےہیں وہ بیانئےپرنظرثانی کی بات کرتےہیں ۔

ایک سوال کےجواب میں راناثنااللہ کاکہناتھاکہ پنجاب میں ن لیگ کوہرانااتناآسان نہیں لیکن اگراسٹیبلشمنٹ ن لیگ کےدھاندلی سےہروانےکی کوشش کرتی ہےتومت بھولیں اس کےسیاسی نتائج بھی ہونگے۔

اس سوال پرکہ اگرپیپلزپارٹی پنجاب میں اپناووٹ بنک دوبارہ حاصل کرلیتی ہےتواس سےن لیگ کوکتنانقصان ہوگا؟ راناثنااللہ نےکہاکہ ایسی صورت میں ن لیگ کیلئےجیتنااوربھی آسان ہوجائےگاکیونکہ پیپلزپارٹی کاووٹرجس نے2018میں تحریک انصاف کوووٹ دیاتھادوبارہ پیپلزپارٹی کوووٹ دیتاہےتواس کافائدہ ن لیگ کوہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Prime Minister Shehbaz Sharif and Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman meet at Qasr Al Salam palace in Jeddah to discuss regional situation and bilateral relations

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسےاہم ملاقات

Web DeskApril 16, 2026 وزیراعظم شہبازشریف کی جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان …