Home / عبدالقیوم نیازی آزادکشمیرکےوزیراعظم کیسےبنے؟

عبدالقیوم نیازی آزادکشمیرکےوزیراعظم کیسےبنے؟

Prime Minister Azad Kashmir

ویب ڈیسک ۔۔ عبدالقیوم نیازی بڑےبڑےجغادری اورمنجھےہوئےپرانےسیاستدانوں کوپچھاڑکرآزادکشمیرکےوزیراعظم کیسےبنے؟ بہت سےذہنوں میں مچلتایہ سوال آج بھی اپناجواب تلاش کررہاہے۔

روزنامہ جنگ میں شائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابق جب اس سوال کےجواب کیلئےتحریک انصاف کےبڑوں سےرابطہ کیاتوانہوں نےرازدای کی شرط پرحیرت انگیزانکشاف کیا۔

خبرکےمطابق وزیراعظم عمران خان نےتین سوالات تیارکئےاوریہ فیصلہ کیاکہ جوبھی ان سوالوں کےاطمینان بخش جواب دےگا،وہی آزادکشمیرکاوزیراعظم بنےگا۔

سوالات کچھ یوں تھے:

پہلاسوال: آپ کےپاس مسئلہ کشمیرکےحل کاکیافارمولاہے؟

دوسراسوال: آپ مسئلہ کشمیرکودنیابھرمیں اجاگرکرنےکیلئےکیاحکمت عملی اپنائیں گے؟

تیسراسوال: آپ آزادکشمیرکےلوگوں کےمسائل کیسےحل کریں گے؟

ذرائع کےمطابق عبدالقیوم نیازی وہ واحدامیداوارتھےجنہوں نےتینوں سوالوں کےتسلی بخش جواب دئیےاورکہاکہ وہ آزادکشمیرمیں عمران خان کےوژن پرعمل کرکےدکھائیں گے۔

عبدالقیوم نیازی آزادکشمیرکےحلقےایل اے18عباسپورسےمنتخب ہوئے۔ وہ آزادکشمیرکےتیرہویں وزیراعظم ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …