Home / پاکستان کی اڑان – اڑان پاکستان پروگرام

پاکستان کی اڑان – اڑان پاکستان پروگرام

Launch of Uraan Pakistan program

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نے2024کےآخری روزیعنی 31دسمبرکو پانچ سالہ قومی اقتصادی پروگرام” اُڑان پاکستان” پروگرام کااعلان کردیا۔ یہ پروگرام 2029تک محیط ہوگااوراس کےتحت پاکستان کی اکانومی کوون ٹریلین ڈالراکانومی بناناہے۔

اڑان پاکستان تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس پروگرام کا محوربرآمدات پرمبنی ترقی ہے۔ ڈیفالٹ سےڈویلپمنٹ تک کاسفربہت دشوارگزاررہا، معاشی استحکام آگیاہے،اب ہمیں گروتھ کے طرف جانا ہے،ایکسپورٹ بڑھانےکیلئےہمیں کاروبارکیلئےسازگارماحول بناناہوگا۔ وزیراعظم نےکہاہمیں ماضی سےسیکھ کرآگےبڑھناہوگا،رونےدھونےکاکوئی فائدہ نہیں۔

شہبازشریف نےکہاپالیسی ریٹ کومزیدکم ہوناچاہیے،میرابس چلےتوٹیکسوں کودس پندرہ فیصدکرم کردوں تاکہ ٹیکس چوری نہ ہولیکن ابھی ہم ایسانہیں کرسکتےکیونکہ آئی ایم ایف پروگرام چل رہاہے۔

شہبازشریف نےکہامیں اس موقع پرکسی پرالزام نہیں لگاناچاہتالیکن سچ تویہ ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانےکیلئےخطوط لکھےگئےجوبڑی زیادتی تھی ،لیکن رب کومنظورتھااورآئی ایم ایف پروگرام منظورہوگیا،لیکن اگراللہ نےچاہاتویہ ہماری تاریخ کاآخری پروگرام ہوگا۔

وزیراعظم نےکہامعاشی اہداف کے حصول کے لیے سیاسی ہم آہنگی چاہیےلیکن پاکستان کا حال یہ ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی ہو جاتی ہے، معیشت کا پہیہ رکنے سے صرف ایک دن میں 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے۔

وزیراعظم نےعمران خان کانام لئےبغیرکہاکہ ان کی میثاق معیشت کی آفرحقارت سےٹھکرادیاگیالیکن ہم آج بھی اپنی بات پرقائم ہیں ۔

وزیراعظم نےکہانوازشریف کےاقتصادی پلان کوبھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نےاپنایا۔ ہم نےاپنی سیاست قربان کردی ، اب ریاست بچانےکیلئےکسی بھی حدتک جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، گورنر کے پی سمیت چاروں صوبوں سے نمائندے شریک ہوئے، وزیراعظم کےہمراہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

تقریب میں اڑان پاکستان کے لوگو اور کتاب کی بھی رونمائی کی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …