Home / برطانوی حکومت اور یورپی یونین کا پاکستان میں فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر ردعمل

برطانوی حکومت اور یورپی یونین کا پاکستان میں فوجی عدالتوں کی سزاؤں پر ردعمل

UK reaction on Pakistani military courts

ویب ڈیسک ۔۔ برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں سے25 شہریوں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہاہےکہ برطانیہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے،تاہم فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہے۔

اعلامیےکےمطابق،فوجی عدالتوں کی کارروائی سے شہریوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچتا ہے، حکومت پاکستان شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے جاری  اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ  سویلین شہریوں کی سزاؤں کے یہ فیصلے پاکستان کی شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے سے متصادم ہیں، جسے پاکستان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت تسلیم کرچکا ہے۔

یورپی یونین کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر فرد کو منصفانہ اور عوامی مقدمے کی سماعت کا حق حاصل ہے۔  آرٹیکل 14 میں یہ  وضاحت  بھی کی گئی ہے کہ فوجداری مقدمات کے فیصلے عوامی سطح پر دیے جائیں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے یورپی یونین کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی+) کے تحت 27 بین الاقوامی کنونشنز کی پاسداری کی ہے، جن میں آئی سی سی پی آر بھی شامل ہے۔ اس اسکیم کے تحت پاکستان کو تجارتی مراعات حاصل ہیں۔

یاد رہے 20 دسمبر کو پاکستان میں سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 افراد کو فوجی عدالتوں کی جانب سے 2 سے 10 سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی کی تھی، جس کے نتیجے میں فوجی عدالتوں نے ان کے خلاف مقدمات کی سماعت کی اور سزائیں سنائیں۔

یہاں یہ بھی یادرہےکہ پاکستان کی سب سےاعلیٰ عدالت سپریم کورٹ نےفوجی عدالتوں کونومئی مقدمات کےفیصلےسنانےکی اجازت دی تھی ۔ اس سےپہلے یورپی یونین نے 25 شہریوں کی فوجی عدالتوں سے سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …