Home / سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئےبڑی خبر

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئےبڑی خبر

Iqama for Pakistani expats in Saudi Arab

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنے اہلخانہ کو ساتھ بلانے کے حوالے سے خوشخبری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جن میں سے کئی ملازمت کر رہے ہیں اور کچھ کاروبار سے منسلک ہیں۔ ان افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کو اپنے ساتھ سعودی عرب بلا سکیں۔

سعودی حکومت ایسے غیرملکیوں کو خاندانی کفالت کی سہولت فراہم کرتی ہے جو اپنی آمدنی، پیشہ، اور دیگر ضروری شرائط پوری کرتے ہوں۔

رپورٹس کے مطابق، پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ، جن میں بیوی اور بچے شامل ہیں، کے لیے اقامہ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ویزا ایک سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور ہر سال اس کی تجدید لازمی ہوتی ہے۔

اقامہ ویزا حاملین کو رہائش کے ساتھ خاندانی زندگی کا موقع فراہم کرتا ہے، لیکن اس کے لیے عموماً مخصوص پیشے اور ایک مقررہ حد تک تنخواہ کی شرط پوری کرنا ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …