Home / مریم نوازنےمینارٹی کارڈزکااعلان کردیا

مریم نوازنےمینارٹی کارڈزکااعلان کردیا

Minority Card in Punjab Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکہتی ہیں پاکستان میں رہنےوالی اقلیتوں کواقلیت نہیں کہناچاہئے۔ یہ پاکستان کےاتنےہی شہری ہیں جتنےکوئی اور۔

لاہورمیں دیوالی کی تقریب میں ہندوبرادری سےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہاپنجاب میں بسنےوالےمختلف قومیتوں سےتعلق رکھتےہیں ، یہ سب رنگ دیکھ کرانہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔

مریم نوازنےکہاجہاں جہاں کسی اقلیتی برادری کوکوئی خطرہ ہوتاہےتوپولیس کوہدایت ہےکہ وہ فوری طوران کی مددکوپہنچیں اورانہیں محفوظ بنائے۔ کسی مسلمان کویہ حق نہیں کہ وہ یہاں بسنےوالی اقلیتوں کوکوئی تکلیف پہنچائے۔ اسلام اقلیتوں کےتحفظ کی مکمل ضمانت دیتاہے۔

مریم نوازنےدیوالی کےموقع پر14سوہندوخاندانوں کوفی خاندان 15ہزارروپےبطورعیدی دی ۔ دسمبرسےمینارٹی کارڈکولانچ کریں گے۔ اس میں تمام اقلیتوں کےنادارافرادکومینارٹی کارڈدیں گے۔اس کارڈکےتحت ہرتین ماہ بعدساڑھے10ہزارروپےدئیےجائیں گے۔

مریم نوازنےکہاوہ بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ کوخط لکھیں تاکہ مل کراسموگ میں کمی کیلئےمشترکہ اقدامات کریں ۔ جب تک دونوں پنجاب مل کراس حوالےسےکام نہیں کریں گے،ہم اسموگ پرقابونہیں پاسکتے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …