Home / عثمان مختارکےساتھ بچپن میں کیاہوا؟

عثمان مختارکےساتھ بچپن میں کیاہوا؟

Actor Usman Mukhtar in HMH

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےمعروف اداکارہ عثمان مختارنےاپنےبچپن کاواقعہ سناکرسب کوحیران کردیا۔

جیونیوزکےپروگرام ہنسنامنع ہےمیں اپنےبچپن کاواقعہ سناتےہوئےعثمان مختارنےبتایاکہ کس طرح ان کےوالدین چکمہ دےکرانہیں بورڈنگ اسکول میں چھوڑکرچلےگئے۔

عثمان مختارنےمیزبان کےپوچھنےپربتایاکہ وہ بچپن میں بہت شرارتی تھےاپنی والدہ کوبہت تنگ کیاکرتےتھے۔ ان کی شرارتوں سےتنگ آکران کےوالدین نےچپکےسےانہیں بورڈنگ اسکول میں داخل کروانےکافیصلہ کرلیا۔

عثمان مختارکےمطابق ایک روزانہیں ان کےامی ابوپکنک کےبہانےاسلام آبادسےمری لےگئے۔ مری پہنچ کروہ لوگ ایک بورڈنگ اسکول پہنچے،انہیں بورڈنگ اسکول کےمختلف حصےدکھائےگئے۔ اس دوران میں اسکول دیکھنےمیں مگن تھااورمجھےپتاہی نہ چلاکہ کب میری والدہ مجھ سےپیچھےرہ گئیں۔ چلتےچلتےمیں ایک کمرےمیں پہنچاتوآیانےکہاکہ یہ میراکمرہ ہے۔

عثمان مختارنےبتایاکہ آیاکےمنہ سےیہ جملہ سن کرمجھےجھٹکالگااورمیں نےپیچھےمڑکردیکھاتووالدہ غائب تھیں ۔ پھرمیں چارسال اس بورڈنگ اسکول میں رہا۔

یہ بھی چیک کریں

Asim Azhar and Merub Breakup

عاصم اظہرکابریک اپ اورحاجن ہانیاکی دعائیں۔۔۔

تاریخ: 12 جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک پاکستان کے معروف گلوکارعاصم اظہر نے تین …