Home / بھارت عالمی کرکٹ پرحاوی،شاہدآفریدی پھٹ پڑے

بھارت عالمی کرکٹ پرحاوی،شاہدآفریدی پھٹ پڑے

Shahid Afridi criticize IPL

ویب ڈیسک ۔۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھارت پرکڑی تنقید۔ کہتے ہیں کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت بین الاقوامی کرکٹ پرحکومت کررہاہے۔

ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کاکہناتھاانڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طویل ونڈو کے سبب بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) بھی شیڈول نمایاں طور پر متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ کی عالمی مارکیٹ ہونے کے باعث بین الاقوامی سطح پر کھیل پر حاوی ہوگیا ہے، جس کے اثرات جلد دیگر ٹیموں پر نظر آئیں گے۔

قبل ازیں انڈین پریمیئر لیگ کے 2023 سے 2027 کے دوران 410 میچز کے میڈیا رائٹس تقریبا 400 ارب 75 کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت ہوئے، جس سے بی سی سی آئی کو 500 ارب روپے آمدنی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی میچ 107 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں، جو پاکستانی روپے میں 278 کروڑ روپے کے برابر ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹویٹ کیا کہ آئی پی ایل فی میچ کی قیمت کے لحاظ سے اب دنیا کی دوسری سب سے زیادہ مہنگی لیگ بن چکی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Babar Azam quit Karachi Kings

تنقیدکی زدمیں آئےبابراعظم کابڑافیصلہ

ویب ڈیسک ۔۔ قدرےخراب پرفارمنس کےباعث ان دنوں تنقیدکی زدمیں رہنےوالےقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم …