کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+930 ) 950,768
اموات
(+39) 22,073
صحتیاب مریض
895,690
فعال کیسز
33,005
Last updated: جون 23, 2021 - 11:54 شام (+05:00) دوسرے ممالک

پاکستان نےزمبابوےکیخلاف ٹیسٹ سیریزبھی جیت لی

Pakistan Cricket Team Zimbabve tour

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نے ہرارے میں کھیلےگئےدوسرے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز2 صفر سےاپنےنام کرلی۔

چوتھے روزکھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان جیت سےصرف ایک وکٹ کی دوری پرتھا۔یوں زمبابوے کی پوری ٹیم نےدوسری اننگزمیں 231رنز بنا کرجیت پاکستان کی جھولی میں ڈالی دی۔نعمان علی اور شاہین آفریدی نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

عابد علی عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ فاسٹ بولرحسن علی عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی سیریز رہے۔

پہلی اننگز میں پاکستان نے عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری، اظہر علی کی سنچری اور نعمان علی کے 97 رنز کی بدولت 510 رنزبنائے۔ واضح رہےکہ زمبابوےکےخلاف ڈل سنچری بنانےوالےعابدعلی پاکستان کےدوسرےکھلاڑی بن گئےہیں ۔ اس سےپہلےیہ اعزازیونس خان نےحاصل کیاتھا۔۔

حسن علی کی تباہ کن بولنگ کاذکرنہ کرنابھی زیادتی ہوگی جس کی وجہ سےزمبابوے کی ٹیم صرف 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، فالو آن کے بعد ہوم ٹیم نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو اس مرتبہ نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نےہوم ٹیم کی ایک نہ چلنےدی۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan Cricketer Shoab Malik

شعیب ملک ٹیم سےنکالےجانےپرحیران

لاہور:(ویب ڈیسک) تجربہ کارکرکٹراورپاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک قومی ٹی ٹوئنٹی …