Tuesday, 30 September 2025 | Web Desk
چیئرمین پی سی بی اورایشین کرکٹ کونسل کےصدرمحسن نقوی کابھارت کوکراراجواب۔ کہاٹرافی چاہیےتوکپتان کوبھیجوآکرمجھ سےلےجائے۔
محسن نقوی نےیہ بات بھارتی کرکٹ بورڈکےنائب سربراہ راجیوشکلاکوکہی ۔ دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کےاجلاس میں راجیوشکلاباربارمحسن نقوی سےایشیاکپ کی ٹرافی کاتقاضاکرتےرہے۔ جس پرمحسن نقوی نےکہاکہ یہ بات ہمارےآج کےاجلاس کےایجنڈےمیں شامل نہیں ۔ پھربھی آپ کی بات کاجواب یہ ہےکہ اپنےکپتان کومیرےدفتربھیجئے،وہ آئےاورٹرافی لےجائے۔
محسن نقوی کےجواب کےبعدراجیوشکلاکوکچھ نہ سوجھی ۔ راجیوشکلاکومزیدبتایاگیاکہ ہم توٹرافی دینےکیلئےتیارتھے،آپ کےکپتان نےٹرافی لینےسےانکارکیا۔ اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر یا پھر کوئی تقریب منعقد کر کے مجھ سے ٹرافی وصول کرلے۔
اجلاس کے شرکا نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ہاتھ نہ ملانے اور میچ کے بعد سیاسی بیانات دینے کی مذمت کی۔
محسن نقوی کی وضاحت
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنےآنےکےبعدکہ محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔
لیکن چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نےدوٹوک بیان میں بھارتی میڈیاکی اس خبرکی تردیدکی اورکہاکہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اورنہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔
محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لےکر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔
Indian media thrives on lies, not facts. Let me make it absolutely clear: I have done nothing wrong and I have never apologized to the BCCI nor will I ever do so.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) October 1, 2025
This fabricated nonsense is nothing but cheap propaganda, aimed only at misleading their own people. Unfortunately,… https://t.co/kHwBkEeQC2
کرکٹ پنڈتوں کاکہناہےکہ ٹرافی نہ لےکربھارت نےبہت بڑی غلطی کردی ۔ اب یاتوانہیں ٹرافی چھوڑنی پڑےگی یاپھرمحسن نقوی سےہی ٹرافی وصول کرناپڑےگی ۔