Home / جیسن گلسپی کامستعفی ہونےکافیصلہ ، وجہ کیابنی ؟

جیسن گلسپی کامستعفی ہونےکافیصلہ ، وجہ کیابنی ؟

Jason Gillespie issue with PCB

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گلیسپی نے اس فیصلے کی وجہ ذاتی وجوہات کو بتایا ہے، تاہم باخبر میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ہائی پرفارمنس ریڈ بال کوچ ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے پر ناراض ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے۔ اس کے بعد تین میچز کی ون ڈے سیریز اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریزباقی ہے۔ جیسن گلیسپی کو جنوبی افریقہ پہنچ کر پری ٹیسٹ کیمپ کی نگرانی کرنا تھی، لیکن اب ذرائع کے مطابق انہوں نے پی سی بی کی جانب سے ٹم نیلسن کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کی وجہ سے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جیسن گلیسپی نے گیری کرسٹن کی طرح وقت سے پہلے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبریں یہ بھی بتا رہی ہیں کہ وائٹ بال کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے ریڈ بال ٹیم کی ذمے داریوں کو جاری رکھنے کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …