Home / مصباح الحق کی چھٹی ۔۔ اندرونی کہانیاں

مصباح الحق کی چھٹی ۔۔ اندرونی کہانیاں

Misbahul Haq quit as Head Coach

لاہور:(ویب ڈیسک/مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈکےانتظامی معاملات میں بھی کبھی تسلسل برقرارنہیں رہا۔ وقت بےوقت اوراچانک ہونےوالی تبدیلیوں سےنظام کی کمزوری اورناپائیداری صاف دکھائی دیتی ہے۔

مثال کےطورپریہی دیکھ لیجئےکہ ابھی رمیزراجہ نےبطورچئیرمین پی سی بی مکمل طورپرچارج بھی نہیں سنبھالالیکن پی سی بی میں تبدیلیوں کےطوفان نےبڑےبڑےبرج الٹادئیےہیں۔

قومی ٹیم کےہیڈکوچ مصباح الحق اوربولنگ کوچ وقاریونس اپنےاپنےعہدوں سےدستبردارہوچکےہیں ۔

اپنی دستبرداری کی وجہ بیان کرتےہوئےمصباح الحق کاکہناہےکہ انہوں نےجمیکامیں قرنطینہ کےدوران بطورہیڈکوچ اپنے24ماہ کاجائزہ لیااورعہدہ چھوڑنےکافیصلہ کیا۔

اسی طرح بولنگ کوچ وقاریونس کہتےہیں کہ انہیں جب مصباح کےعہدہ چھوڑنےکاپتاچلاتوانہوں نےبھی فیصلہ کیاکہ وہ بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں مزیدنہیں نبھائیں گے۔

اندرونی کہانیاں سامنےآگئیں

مصباح الحق کےعہدہ چھوڑنےکی جواندرونی کہانی سامنےآئی ہےاس کےمطابق مصباح الحق نےپیرکی صبح پی سی بی کےچیف ایگزیکٹووسیم خان سےملاقات کی جس میں وسیم خان نےمصباح سےنیوزی لینڈسیریزمیں آرام کرنےکیلئےکہالیکن مصباح نےنیوزی لینڈسیریزسےپہلےآرام کرنےسےانکارکردیااوراپنےعہدسےسےدستبرداری کااعلان کردیا۔

ایک اورکہانی کچھ اس طرح سےبیان کی جارہی ہےکہ پی سی بی کےنئےچئیرمین رمیزراجہ مصباح الحق کی دفاعی حکمت عملی کی وجہ سےانہیں پسندنہیں کرتے۔ مصباح الحق کیلئےرمیزکی یہ ناپسندیدگی آج سےنہیں بلکہ اس وقت سےہےجب مصباح قومی ٹیم میں کھیلتےتھے۔

ذرائع کےمطابق رمیزراجہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئےکسی غیرملکی ہیڈکوچ کی تلاش میں ہیں لیکن بتایاجاتاہےکہ اس وقت کوئی غیرملکی کوچ قومی ٹیم کیلئےدستیاب نہیں۔ اس لئےعارضی طورپرثقلین مشتاق اورعبدالرزاق کوکوچ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

یہ بھی کہاجارہاہےکہ رمیزراجہ وقاریونس کوہٹانےکےخلاف تھےلیکن وقارنےمصباح کی تقلیدکرتےہوئےازخودبولنگ کوچ کاعہدہ چھوڑنےکافیصلہ کرلیا۔

غیرملکی کوچ کون ہوسکتےہیں ؟

ذرائع کےمطابق قومی ٹیم کےہیڈکوچ کےعہدےکیلئےانگلینڈکےپیٹرمورس کانام گردش کررہاہے۔ ذرائع کاکہناہےکہ پیٹرمورس ہی ممکنہ طورپرقومی کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ ہونگے۔

توقع کی جارہی ہےکہ مستقبل قریب میں پی سی بی اورقومی ٹیم میں مزیدتبدیلیاں بھی سامنےآنےوالی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …