Home / ملتان سلطانزنےفتوحات کی ہیڑک کرلی

ملتان سلطانزنےفتوحات کی ہیڑک کرلی

Multan Sultans beat Quetta Gladiators

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےرواں سیزن میں ملتان سلطانزکی شاہانہ فتوحات کاسلسلہ جاری ۔ سوموارکوسنسنی خیزمقابلےکےبعدکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو7رنزسےہرادیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےٹاس جیت کرملتان سلطانزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی توسلطانزکاآغازیوں اچھانہ تھاکہ کپتان محمدرضوان بغیرکوئی رن بنائےپویلین لوٹ گئے۔ تاہم شان مسعودنےرضوان کی کمی پوری کرتےہوئے گلیڈی ایٹرزکےبالرزپربھرپورلاٹھی چارج کیا۔انہوں نےآٹھ چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے88 رنز کی اننگز کھیلی۔۔ صہیب مقصود اورروسو21،21رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ٹم ڈیوڈ نے16گیندوں پر28رن بناکرملتان کا ٹوٹل 174تک پہنچا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کے دونوں اوپنرزاحسن علی اور ول سمیڈ 29 کے مجموعی اسکورپرپویلین لوٹ گئے۔ بین ڈکٹ نےجارحانہ بیٹنگ سےمیچ کو بنایااور47 رنز بنائے۔ کپتان سرفرازاحمدجم کرکریزپرکھڑےنہ ہوسکےاور21 رنز بناپویلین لوٹ گئے۔۔افتخاراحمد نےآخری لمحات میں ہمت دکھائی اور تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔انہوں نے13 گیندوں پر30 رنزبنائےلیکن کوئٹہ کی کشتی پارنہ لگا سکے۔نسیم شاہ نےچھکالگانےکی کوشش کی لیکن بدقسمتی کہ انہیں عین باونڈری لائن پرٹم ڈیوڈنےکیچ کرلیا۔یوں کوئٹہ کی ٹیم 168رنزپرڈھیرہوگئی ۔

یہ بھی چیک کریں

Sri Lanka win Asia Cup

سری لنکاچھٹی بارایشئین چیمپئن،پاکستان ہارگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سری لنکاپاکستان کوہراکرچھٹی بارایشیا کپ کاایشین چیمپئن بن گیا۔ آوٹ آف فارم …