Home / ن لیگ ، پی پی ، جےیوآئی کےوارےنیارے

ن لیگ ، پی پی ، جےیوآئی کےوارےنیارے

ECP restores special reserved seats

تاریخ: 2 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک

سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 74 مخصوص نشستوں کو بحال کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کےفیصلےکاسب سے زیادہ فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو ہوا ہے۔

کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں؟

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق:

  • مسلم لیگ (ن): 43 نشستیں
  • پیپلز پارٹی: 14 نشستیں
  • جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی): 12 نشستیں
  • استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)، مسلم لیگ (ق)، اے این پی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پی کو ایک، ایک نشست ملی۔

قومی اسمبلی میں 19 نشستیں بحال

  • مسلم لیگ (ن): 13 نشستیں
  • پیپلز پارٹی: 4 نشستیں
  • جے یو آئی: 2 نشستیں

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 نشستیں بحال

  • جے یو آئی: 10 نشستیں
  • مسلم لیگ (ن): 7 نشستیں
  • پیپلز پارٹی: 6 نشستیں
  • پی ٹی آئی پی اور اے این پی: 1، 1 نشست

پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستیں بحال

  • مسلم لیگ (ن): 23 نشستیں
  • پیپلز پارٹی: 2 نشستیں
  • آئی پی پی اور ق لیگ: 1، 1 نشست

سندھ اسمبلی میں 3 نشستیں بحال

  • پیپلز پارٹی: 2 نشستیں
  • ایم کیو ایم: 1 نشست

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ یہ تمام نوٹیفکیشنز سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دوبارہ جاری کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کا پس منظر

یاد رہے کہ 27 جون کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 5 کے مقابلے میں 7 ججوں کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کی تھیں۔ عدالت نے 12 جولائی 2023 کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سیاسی منظرنامے پر اثرات

اس فیصلے کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں جماعتوں کی طاقت میں نمایاں فرق آئے گا، خاص طور پر ن لیگ اور جے یو آئی کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ کئی حلقوں میں یہ بھی بحث جاری ہے کہ کیا یہ عدالتی فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کو مزید استحکام فراہم کرے گا، یا مستقبل میں ایک نیا سیاسی توازن قائم کرے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …