تاریخ: 1 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک
اوکاڑہ میں نمازجنازہ کی ادائیگی کاایک ایسامنظرکیمرےکی آنکھ نےمحفوظ کرلیاکہ جوآج سےپہلےنہ کسی نےدیکھا،نہ سنا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظوروٹوصاحب ایک دوست کی نمازجنازہ پڑھنےآئےتوگرمی کےباعث گاڑی سےنیچےاترنےکی زحمت گوارانہ کی اورفیصلہ کیاکہ نمازجنازہ گاڑی میں بیٹھےبیٹھےہی پڑھیں گے۔ موصوف کی نزاکت کےساتھ شان وشوکت کااندازہ اس بات سےلگائیں کہ گاڑی بھی انہوں نےپہلی صف میں کھڑی کی ۔
کیمرےکی آنکھ نےانسانی تاریخ میں یہ منظرہمیشہ کیلئےمحفوظ کرلیاکہ بہت سےانسانوں کےساتھ پہلی صف میں کھڑی کروڑوں روپےکی ایک لگثری سیڈان بھی نمازجنازہ پڑھ رہی ہے۔
سوشل میڈیاپروائرل ہونےوالی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منظوروٹو نے پہلی صف کے درمیان میں ہی اپنی گاڑی کھڑی کر دی اور ان کے اطراف میں لوگ صفیں باندھ کرنمازجنازہ پڑھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے لینڈ کروزرمیں بیٹھ کرنمازجنازہ پڑھنے پرانہیں کھری کھری سنائیں۔
ایک صارف نے وائرل ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ایسے مناظر بھی پاکستان میں ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو صاحب ایک جنازہ اپنی لینڈ کروزر کے اندر ہی بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں اور گاڑی پہلی لائن میں ہی کھڑی کرنا مقصود تھی، باہر گرمی بہت ہے نا’۔
ایک اور صارف نے معاملے پر طنزیہ انداز میں کہا ‘اس شدید گرمی میں میاں منظور احمد وٹو صاحب نے نماز جنازہ کے لئے اچھی سہولت متعارف کروائی ہے، سب لوگ مثبت سوچیں اور اس پہلو پر غور کریں کہ وٹو صاحب کی لینڈ کروزر نے کتنا ثواب کمایا ہوگا’۔
عوامی حلقوں نےمنظور احمد وٹو کے اس اقدام پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلامی احکامات کے منافی قرار دیا جارہا ہے۔
ایسے سین بھی پاکستان میں ہی ملتے دیکھنے کو ۔۔
— Amjad Hameed Chohan (@Chohan_Amjad265) June 29, 2025
سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو صاحب ایک جنازہ اپنی لینڈ کروزر کے اندر ہی بیٹھ کر پڑھ رہے ہیں ،اور گاڑی پہلی لائن میں ہی کھڑی کرنا مقصود تھی باہر گرمی بہت ہے نا ۔۔ pic.twitter.com/BjHff22fOg
اس شدید گرمی میں میاں منظور احمد وٹو صاحب نے نماز جنازہ کے لئے اچھی سہولت متعارف کروائی ہے۔
— Muhammad Baqir Rajput 🇵🇰 (@mbaqir112) June 29, 2025
سب لوگ مثبت سوچیں۔!!
اس پہلو پر غور کریں کہ وٹو صاحب کے لینڈ کروزر نے کتنا ثواب کمایا ہوگا، تمام گاڑیوں کیلئے مثال قائم کردی۔ pic.twitter.com/lhCFQu1FMh