Home / عمران خان کاپولی گرافک ٹیسٹ سےانکار

عمران خان کاپولی گرافک ٹیسٹ سےانکار

imran khan faces may 9 cases investigation

ویب ڈیسک ۔۔ لاہورپولیس نے9مئی کےکیس میں بانی پی ٹی آئی سےتفتیش کاپہلامرحلہ مکمل کرلیاتاہم دوران تفتیش عمران خان نے پنجاب فرانزک سائنس لیب کے ماہرین کو ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔

عمران خان سےپوچھ گچھ کیلئے لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچی۔ تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس لیب کے ماہرین بھی تھے۔ پولیس کی ٹیم نےعمران خان سےسوال پوچھےتوعمران خان نےیہ کہہ کرجواب دینےسےانکارکردیاکہ انہیں پولیس پراعتبارنہیں۔ اس پرٹیم کےسربراہ ڈی ایس پی آصف جاویدنےکہاکہ آپ ہم سےتعاون کریں ہم آپ کےساتھ انصاف کریں گے۔

پولیس کی جانب سےیقین دہانی کےبعدبانی پی ٹی آئی نےسوالوں کےجواب دئیےتاہم جب پنجاب فرانزک سائنس لیب کی ٹیم نےان کاجھوٹ پکڑنےوالاپولی گرافک ٹیسٹ ، وائس میچنگ فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرناچاہاتوعمران خان نےانکارکردیا۔ کہاکہ میں پہلےہی بہت سےاداروں کےٹیسٹوں کاسامناکررہاہوں ۔ فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراوں گا۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …