Home / ن لیگ،پیپلزپارٹی ان ہاوس تبدیلی پرتیار،رابطےتیز

ن لیگ،پیپلزپارٹی ان ہاوس تبدیلی پرتیار،رابطےتیز

PMLN and PPP for In House change

ویب ڈیسک ۔۔ قومی اخبارمیں شائع خبرکےمطابق اپوزیشن جماعتیں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئےمتحرک ہوگئی ہیں اوران ہاوس تبدیلی کی سب سےبڑی مخالف مسلم لیگ ن بھی پیپلزپارٹی کایہ مطالبہ مان گئی ہے۔

خبرکےمطابق صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف جلد مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرکے انہیں ان ہائوس تبدیلی پرآمادہ کرینگے۔ پیپلزپارٹی پہلےہی ان ہاوس تبدیلی کی سب سےبڑی حامی ہےاوربہت عرصےسےن لیگ کومنانےکی کوشش کررہی ہے۔ خبرکےمطابق حکومت مخالفین کو بہت جلد خوشخبری ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورپی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے آئندہ حکمت عملی پر بات کی گئی۔ ذرائع ن لیگ کےمطابق مسلم لیگ ن نےکبھی نہیں کہا کہ وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا جائے، ہم آئینی طریقہ ہی اپنانے کے حامی ہیں۔

لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اکٹھےہونے پر اِن ہاؤس تبدیلی میں مشکل نہیں ہوگی،لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں بھی چند لوگ جلد عام انتخابات سے متعلق ہمارے مؤقف کےحامی ہیں، توقع ہےدونوں جماعتوں کےدرمیان آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی جلد اتفاق ہوجا ئیگا۔

یہ بھی چیک کریں

canadian visa office opens in Islamabad

کینیڈاسےپاکستانیوں کیلئےاچھی خبر

ویب ڈیسک ۔۔ کینیڈامیں رہنےوالےپاکستانیوں اورکینیڈاجانےکےخواہشمندپاکستانیوں کیلئےاچھی خبرہے۔ جی ہاں ، کینیڈا نے پاکستان کیلئے …