Home / شہزاداکبرنےاستعفیٰ کیوں دیا؟

شہزاداکبرنےاستعفیٰ کیوں دیا؟

shahzad akbar resigns

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کےمشیراحتساب مرزاشہزاداکبرنےاستعفیٰ دےدیا۔ اپنےاستعفےکااعلان انہوں نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپرکیا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہزاد اکبر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیراعظم کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بطور مشیر برائے احتساب استعفیٰ دیا ہے تاہم میں پارٹی کیساتھ منسلک رہوں گا اور قانونی خدمات فراہم کرتا رہوں گا۔

میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی اطلاعات کےمطابق شہزاداکبرنےاستعفیٰ دیانہیں بلکہ ان سےلیاگیاہےکیونکہ ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان شہزاداکبرکی کارکردگی سےناخوش تھےاوراس ناخوشی کی وجہ یہ تھی کہ اب سیاسی مخالفین پربنائےگئےمقدمات وہ عدالتوں میں ثابت کرنےمیں ناکام رہے۔

یہی نہیں شہزاداکبرسابق وزیراعظم نوازشریف کووطن واپس لانےمیں بھی ناکام رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھےاور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینےکا اشارہ دیاگیاتھا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم کےمشیرشہبازگل نےشہزاداکبرکےمستعفی ہونےکی خبرکی تردیدکی تھی ۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …