کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 3:57 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

corruption index

ویب ڈیسک ۔۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سال 2021ء کی رپورٹ جاری کردی جس کےمطابق پاکستان میں کرپشن کم ہونےکی بجائےاس میں اضافہ ہواہے۔

اسےکہتےہیں چراغ تلےاندھیرا۔ عمران خان دوسروں کی کرپشن کےخلاف جہادکانعرہ لگاکراقتدارمیں آئےاور90روزمیں کرپشن ختم کرنےکےبلندوبانگ دعوےکئےلیکن اب حکومت کےتقریباً4سال مکمل ہونےپرپتایہ چلاہےکہ کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہےاورپاکستان کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کی بجائے تنزلی کی جانب چلا گیا۔

کرپشن کاعالمی سطح پرجائزہ لینے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق سی پی آئی انڈیکس رپورٹ 2021ء کےمطابق 180 ممالک کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی 16 درجے رپورٹ کی گئی ہے۔ پاکستان 28 پوائنٹس کے ساتھ کرپشن کے بارے میں عالمی رینکنگ میں 140 ویں نمبر پرآگیا۔ گزشتہ سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 124 تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھی ہے۔ 2018 میں موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا اس وقت پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں117واں تھا۔ 2019 میں پاکستان درجہ بندی میں 120ویں نمبر پر تھا۔ 2020 میں 124 ویں اور اب 2022 میں 140 ویں نمبر پر آنا اس بات کاواضح ثبوت ہےکہ موجودہ دورحکومت میں کرپشن میں ہرسال اضافہ ہورہاہے۔

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کرپشن کے خلاف 88 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، جنوبی سوڈان نے فہرست میں آخری پوزیشن حاصل کی۔ امریکا 67 پوائنٹس کےساتھ 27 ویں اور بھارت 40 پوائنٹس کے ساتھ 85 ویں نمبر پررہا۔

یہ بھی چیک کریں

PML-Meeting Lahore

ن لیگ کےسخت فیصلے،اہم شخصیت کوبتادیاگیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کےتناظرمیں مسلم لیگ ن نےبڑےفیصلےکرلئے۔ نوازشریف نےبھی سخت …