Home / ہمایوں سعیدکی بڑی چھلانگ

ہمایوں سعیدکی بڑی چھلانگ

Humayun Saeed in Netflix webseries

ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی اداکارہمایوں سعیدکےبارےمیں خریں ہیں کہ وہ لیڈی ڈیاناپربننےوالی نیٹ فلکس کی سیریزدی کراون کاحصہ ہونگے۔

ہمایوں سعید نےاس حوالےسےخودتوکوئی اطلاع نہیں دی تاہم سوشل میڈیاپریہ خبرگرم ہےکہ وہ لیڈی ڈیاناپرنیٹ فلکس کی سیریزمیں ڈاکٹرحسنات کاکرداراداکرینگے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرسینئرصحافی حسن زیدی نے پہلی ٹوئٹ کی کہ بڑی بریکنگ: اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ’دی کراؤن‘ میں ہمارے اپنے ہمایوں سعید بھی ہوں گے۔۔

انہوں نےمزید بتایا کہ ہمایوں سعید دراصل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کریں گے جو لیڈی ڈیانا کے ‘سچے پیار’ تھے اور شہزادی انہیں ‘مسٹر ونڈرفل’کہتی تھیں۔

حسن زیدی نے کہا کہ سیریز کے پبلسٹی نے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے کہ کاسٹ لیک ہو گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ماہرہ خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آخر کار سامنے آہی گیا، قابل فخر بات ہے’۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …