Home / پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک ڈیڈلائن میں توسیع

پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک ڈیڈلائن میں توسیع

Biometric vehicle verification in Sindh

ویب ڈیسک ۔۔ سندھ حکومت نے پرانی گاڑیوں کی بائیومیٹرک ڈیڈ لائن میں دوماہ کی توسیع کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر برائے ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولانےکارڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد کامران خان کی قیادت میں ایک وفد سےملاقات کی۔ وفدمیں سلیم گوڈیل اوردیگرارکان شامل تھے۔

وفد کی درخواست پرصوبائی وزیرنےپرانی گاڑیوں کے لیے بائیومیٹرک ڈیڈ لائن میں توسیع کااعلان کیا اور جلد ہی لائسنس پلیٹ فیس کی ادائیگی کیلئےآن لائن نظام شروع کرنےکے منصوبے کاذکربھی کیا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کو درخواست دینے کے فوراً بعد نمبر پلیٹس فراہم کی جائیں گی۔ عوام کی سہولت کے لیے ٹیکس، رجسٹریشن، اور بائیومیٹرک عمل کو آسان بنانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

مزید برآں، صوبے بھر میں نئے سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے جو گاڑیوں کے ٹیکس، رجسٹریشن، اور بائیومیٹرک کےمعاملات میں مدد فراہم کریں گے۔ مکیش کمارچاولا نے زوردیاکہ سندھ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ شہری دوست اقدامات کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore: tution center roof collapsed, 14 students die

لاہور: ٹیوشن سینٹرکی چھت گرنےسے14بچےجاں بحق

Tuesday, 30 June 2026 | Monitoring Desk لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی …