کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+705 ) 1,271,027
اموات
(+9) 28,414
صحتیاب مریض
1,219,174
فعال کیسز
23,439
Last updated: اکتوبر 29, 2021 - 12:58 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / کیابشیرمیمن اپنےبیان سےپھرگئے؟

کیابشیرمیمن اپنےبیان سےپھرگئے؟

ویب ڈیسک ۔۔ حالیہ کچھ عرصےسےخبروں میں نمایاں طورپرموجودسابق ڈی جی ایف آئی اےبشیر میمن کاکہناہےوزیراعظم نے نہیں بلکہ وزیر قانون فروغ نسیم نے فائز عیسیٰ کا نام لیکران سے بات کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف ، شہبازشریف، مریم نواز، خورشید شاہ، اسفندیارولی، ارسلان افتخار، قمر زمان اور دیگر کا نام لیا۔

بشیرمیمن نےایک انٹرویومیں اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ ایک میٹنگ میں وزیراعظم نےان سےکہا کہ آپ اچھےافسرہو،جرأت دکھانا ہوگی، اس وقت میں نہیں جانتا تھاکہ اصل بات کیاہے۔ پھروہ مجھے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کے دفتر لے گئے۔ بشیرمیمن کےمطابق ان کی وزیراعظم ، فروغ نسیم ، شہزاد اکبر اور اعظم خان سے تمام میٹنگزچند گھنٹےکےدورانیے میں ہوئیں۔ جوڈیشل کمیشن بنادیں،دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائےگا۔

بشیر میمن کاانٹرویومیں مزیدکہناتھاکہ پوری حکومت میری کردار کشی پر لگی ہوئی ہے۔ مجھ سے وزیراعظم نے قاضی فائز عیسیٰ کا نام لے کر بات نہیں کی ہے یہ بات وزیر قانون نے کی جس پر میں نے کہا وزیراعظم نے مجھ سے تو نہیں کہا اگر کہتے تو میں ان کو اسی وقت کہہ دیتا یہ ہمارا کام نہیں ہے یہ کام سپریم جوڈیشل کونسل کا ہے۔۔

بشیر میمن نےچیلنج کیاکہ اگروہ جھوٹ کہہ رہےہیں توجوڈیشل کمیشن بنادیں سچ اور جھوٹ ثابت ہوجائے گا۔
عارف نقوی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بشیر میمن نےکہاکہ عارف نقوی کے حوالے سے وزیراعظم نے مجھ سے کہا تھا کہ آپ نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے ،تمہیں پتہ نہیں ہےکہ وہ میرا دوست ہے وہ ، اور یہ بات وزیراعظم نے ایک مرتبہ نہیں تین سے چار مرتبہ کہی، وہ بھی تین سے چارملاقاتوں میں ۔

شہباز گل کی پریس کانفرنس اور گھی ملزپرچھاپےکے حوالے سے انہوں نے کہا شہباز گل نے میری گھی مل کی ایڈورٹائزمنٹ کرکے مجھے خرچے سے بچالیا ، لوگ اپنی پروڈکٹ کی پبلسٹی پر ہزاروں روپے خرچ کردیتے ہیں لیکن میری گھی مل کی انہوں نے فری میں پبلسٹی کردی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری زمینوں کا ریکارڈ نکلوارہے ہیں بالکل نکلوالیں ، میرے اثاثے ایف بی آر میں ڈیکلیئر ہیں ۔ اس وقت پوری حکومت میری کردار کشی پر لگی ہوئی ہےجس کا مقصد مجھےگندا ثابت کرنا ہے ۔

یہ بھی چیک کریں

FATF Paris meeting

ایف اےٹی ایف اجلاس : پاکستان کیلئےاچھی خبرنہیں

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی سطح پرمنی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام …