کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+930 ) 950,768
اموات
(+39) 22,073
صحتیاب مریض
895,690
فعال کیسز
33,005
Last updated: جون 23, 2021 - 10:40 شام (+05:00) دوسرے ممالک

وزیراعظم کےپاس ہمارےلئےکچھ نہیں بچا،شاہدخاقان

Shahid Khaqan Abbasi

ویب ڈیسک ۔۔ شاہد خاقان عباسی کہتےہیں عمران خان کےپاس ایک ہی این آراوتھاجوانہوں نےجہانگیر ترین کودے دیا،اب ہمارے لیےانکےپاس کچھ نہیں بچا۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اینکرسےگفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم کاکہناتھاشہباز شریف کوعدالت نےبیرون ملک جانےکی اجازت دی ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے وہ کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔

ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں الیکشن چوری کرنے کا مسئلہ مشین کے ذریعے حل نہیں ہوگا، حکومت انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ میں بحث سے کیوں گھبراتی ہے؟ انہوں نےکہاکہ انتخابی اصلاحات کسی مشین کا نام نہیں، مسئلہ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صدر صاحب کے مطابق انتخابی اصلاحات مشین کا نام ہے، اگرایساہےتومیں بھی مشین لے آؤں گا۔ انہوں نےمزیدکہاکہ آج کل ہمارےصدرکاکام صرف صدارتی ریفرنس پرسائن کرنارہ گیاہے،لیکن ان سےدرخواست ہےکہ صدارتی ریفرنس پردستخط سےپہلےاسےپڑھ بھی لیاکریں۔

یہ بھی چیک کریں

PPP chairman Bilawal Bhutto

رائیونڈکاوزیراعظم بلاول کےنشانےپر

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک/محمدظہیر) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی حکومت اورمسلم لیگ ن پرکڑی تنقید۔ دونوں …