Home / احسن اقبال نےالیکٹرانک ووٹنگ کی وجہ بتادی

احسن اقبال نےالیکٹرانک ووٹنگ کی وجہ بتادی

Ahsan Iqbal PML

ویب ڈیسک ۔۔ احسن اقبال کہتےہیں الیکٹرانک ووٹنگ دھاندلی اورحکومت کے نئے ڈرامےکا نام ہے۔ ایساکیوں ہےکہ باربارالیکشن ہارنے پر تحریک انصاف کوای ووٹنگ یادستانےلگتی ہے۔

میڈیا سےبات کرتےہوئےلیگی رہنماکا کہنا تھا کہ 3 سال تک آپ کو انتخابی اصلاحات یاد نہیں آئیں اوراب جبکہ آپ کوپےدرپےالیکشنوں میں ہارہورہی ہےتوالیکٹرونک ووٹنگ کےخواب آنےلگ پڑےہیں۔ دراصل الیکٹرانک ووٹنگ آپ کےذہن میں پنپنےوالےدھاندلی کےمنصوبےاور نئےڈرامےکا نام ہے۔

احسن اقبال نےکہاکہ حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے سنجیدہ ہے تو اصلاحات الیکشن کمشنر کو بھیجے۔ تمام سیاسی جماعتوں کوبلائےتاکہ ملکر اتفاق رائےسےقانون سازی کی جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کبھی اسمبلیاں توڑنےکی جرآت نہیں کرینگےکیوںکہ وہ جانتےہیں کہ حکومت جانےکے بعدجواب دینا پڑےگا، عمران خان پکنک انجوائےکر رہےہیں،وہ کونساحکومت کررہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …