کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+62 ) 1,529,896
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,394
Last updated: مئی 24, 2022 - 6:12 شام (+05:00) دوسرے ممالک
Home / ایلن مسک نےٹوئٹرکوخریدلیا،قیمت کیادی؟

ایلن مسک نےٹوئٹرکوخریدلیا،قیمت کیادی؟

Elon Musk buys Twitter

ویب ڈیسک ۔۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خرید لیا۔ٹوئٹربورڈ کی جانب سے ایک بیان میں ٹوئٹرکمپنی 44 ارب ڈالرمیں ایلون مسک کو فروخت کرنےکی تصدیق کی گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق ٹوئٹر بورڈ کی جانب سے ایلون مسک کو فروخت کی منظوری دیے جانے کے بعد شیئر ہولڈرز سے ووٹ کے ذریعے ڈیل کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

ٹوئٹر کی فروخت کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ آزادی اظہار جمہوریت کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ٹوئٹر ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کی بحث ہوتی ہے، وہ ٹوئٹر کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

ایلون مسک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ ٹوئٹر کے فنکشن بڑھائیں گے اور نئے فیچرز متعارف کرائیں گے۔ اس کے علاوہ وہ ٹوئٹر کے لوگارتھم بھی اوپن سورس کردیں گے تاکہ بھروسے میں اضافہ کیا جاسکے اور بوٹس کو ختم کرکے صرف انسانوں کیلئے اس پلیٹ فارم کو دستیاب بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اور وہ کمپنی اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان صلاحیتوں کو بڑھائیں گے۔ واضح رہےکہ ایلون مسک کچھ عرصےسےٹویٹرخریدنےمیں دلچسپی لےرہےتھےاورانہوں نےاپنےبیان میں کہاتھاکہ ٹوئٹرمیں بہت پوٹینشل ہےجسےوہ ان لاک کرینگے۔

یہ بھی چیک کریں

Nightmare on temple street

مورتی کےبھوت ۔ چوروں نےتوبہ کرلی

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع چتراکوٹ میں چوروں کےایک گینگ کوڈراونےخوابوں نےتوبہ کرنےپرمجبورکردیا۔ …